Saturday, 22 Feb 2020

اساتذہ کو اب پہلے سے زیادہ پیریڈ پڑھانا ہوں گے۔

جی سی یونیورسٹی فیصل آباد میں اکیڈمک کونسل نے اساتذہ کیلئے کریڈٹ آوورز کو نئے سرے سے تشیکیل دے دیا، جس کے مطابق اب اساتذہ کے کریڈٹ آوورز میں تین گھنٹی تک کا اضافہ کیا گیا ہے، اب فیکلٹی ممبران کو پہلے سے زیادہ کلاسز پڑھانے پڑیں گی، ری شیڈول کئے گئے گریڈٹ اوورز کے مطابق اسسٹنٹ پروفیسر کیلئے 9 کریڈٹ آوور سے بڑھا کر 12 کریڈٹ آوورز کردیئے گئے ہیں، جبکہ ایسوسی ایٹ پروفیسرز کیلئے 6 کریڈٹ آوورز سے بڑھا کر 9 کریڈٹ آوور پڑھانا لازمی قرار دیا گیا ہے، اس سے قبل اساتذہ کو اضافی کریڈٹ آوورز پڑھانے پر الگ سے معاوضہ ملتا تھا، اکیڈمک کونسل نے نئے کریڈٹ آوورز کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد اب کم سے کم پپریڈ پڑھانے کے بعد ہی اساتذہ کو اضافی الاؤنس ملے گا۔

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *