Saturday, 14 Dec 2019

اے کیٹیگری کے سکولوں کی سکیورٹی کو ناکافی قرار دے دیا، کتنے سکول بنیادی سہولیات سے محروم۔۔۔؟

پنجاب حکومت نے پانچ سو سے زائد طلبہ کی تعداد کے حامل سکولوں کو حساس قرار دے کر ان میں سخت سکیورٹی اقدامات کرنے کی ہدایت کی تھی۔ لیکن ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب حکومت نے اے کیٹیگری کے سکولوں کی سکیورٹی آڈٹ رپورٹ میں سکیورٹی اقدامات کو ناکافی قرار دے دیا۔ پنجاب حکومت نے سکولوں کی سکیورٹی آڈٹ رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق فیصل آباد کے 329 سکولوں میں واک تھرو گیٹ موجود نہیں۔ سکیورٹی گارڈز کی سپیشل برانچ سے کلیئرنس بھی نہ لی گئی۔ ڈویژن کے 307 سکولوں میں گاڑیوں کی تلاشی کیلئے سہولت بھی میسر نہیں۔ رپورٹ کے مطابق 213 سکولوں میں بنکرز، 219 سکولوں میں چھت پر سکیورٹی ڈیوٹی نہیں۔ فیصل آباد کے 341 سکولوں میں سنائپرز، 303 میں وائرلیس سیٹ موجود نہیں۔ ڈویژن کے 197 سکولوں میں سی سی ٹی وی کیمروں سے مکمل سکول کو کوریج نہیں دی گئی۔ ڈویژن کے اڑھائی سو سکولوں میں موک ایکسرسائز بھی نہیں کروائی گئی۔ پنجاب حکومت نے محکمہ تعلیم کو تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے سکیورٹی بہتر بنانے کی ہدایت کردی۔ سکول سربراہان کہتے ہیں کہ واک تھرو گریٹ خریدنے کیلئے حکومت الگ سے فنڈز فراہم کرے جبکہ سکولوں کو صرف ایک گن خریدنے کی اجازت ہے جس سے چھت پر مسلحہ گارڈ نہیں رکھا جاسکتا۔ حکومت خود سے ایس او پیز مکمل کرنے کیلئے فنڈز فراہمرے تو ہی سو فیصد سکیورٹی اقدامات ممکن ہوسکیں گے۔

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *