Tuesday, 12 Nov 2019

جی سی ویمن یونیورسٹی میں انتظامی عہدوں پر تبدیلیاں۔

جی سی ویمن یونیورسٹی کے کنٹرولر امتحانات کی خالی سیٹ پر عارضی تعیناتی کردی گئی۔ وائس چانسلر ڈاکٹر روبینہ فاروق نے ایڈیشنل کنٹرولر رضوانہ تنویر رندھاوا کو کنٹرولر امتحانات کا اضافی چارج سونپ دیا۔ رضوانہ تنویر رندھاوا کو چھ ماہ کیلئے کنٹرولر امتحانات کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ فیکلٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی کوآرڈینیٹر کے عہدے پر بھی تبدیلی کردی گئی۔ ایسوسی ایٹ پروفیسر غزالہ سہیل کو کوآرڈینیٹر فیکلٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی ذمہ داری دے دی گئی جبکہ چیئرپرسن شعبہ کیمسٹری ڈاکٹر ظل ہما نازلی سے کوآرڈینیٹر کا چارج واپس لے لیا گیا ہے۔

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *