Tuesday, 12 Nov 2019

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد نے تمام شعبہ جات کے داخلوں میں سپورٹس کوٹہ ختم کردیا۔

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں اب سپورٹس کوٹے پر کوئی داخلہ نہیں ہوگا۔ سپورٹس کوٹے کی آرڑ میں سفارشی داخلوں کا سلسلہ روکنے کیلئے یونیورسٹی انتظامیہ نے تمام شعبہ جات سے سپورٹس کوٹہ ہی ختم کردیا۔ یونیورسٹی کی طرف سے داخلوں میں شفافیت لانے کیلئے سپورٹس کوٹہ ختم کیا گیا ہے لیکن کالجز میں سپورٹس سرگرمیوں میں حصہ لینے والے طلبہ نے کوٹہ ختن کرنے کو کھیلوں کے فروغ میں رکاوٹ قرار دیا دیتے ہوئے سپورٹس کوٹہ کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سپورٹس کوٹے میں من پسند امیدواروں کو نوازنے کی شکایات تھیں جبکہ پچھلے سالوں میں سپورٹس میں خاطرخواہ کامیابی حاصل نہ کرنے پر ختم کیا گیا۔

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *