Wednesday, 20 Nov 2019

فیصل آباد کے 275 سکول لٹریسی ٹیسٹ میں مطلوبہ ٹارگٹ حاصل نہ کرسکے۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفس کی رپورٹ کےمطابق فیصل آباد کے 275 سرکاری سکولوں نےتیسری جماعت کےلٹریسی ٹیسٹ میں انتہائی ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ڈی او ایلیمنٹری فی میل رضیہ تبسم نےناقص نتائج دینےوالےسکول سربراہان کوشوکازنوٹسز جاری کرتےہوئےمعیارتعلیم بہتربنانےکی ہدایت کی ہے۔سرکاری سکولوں میں معیارتعلیم جانچنےکیلئےتیسری جماعت کےبچوں سے اردو، انگلش اور ریاضی کا ٹیسٹ لیاگیا، جس میں کامیابی کی شرح کو 82 فیصد مقررکیا گیا ہے،لیکن فیصل آباد میں طلبہ لٹریسی ٹیسٹ میں مطلوبہ ٹارگٹ حاصل نہ کرسکے۔ تاندلیانوالہ کے 60 فیصد اور جڑانوالہ کے 57 فیصد سکولوں کا لٹریسی ٹیسٹ ٹارگٹ سےکم رہا۔ صدرکے 52 فیصد اورسمندری کے 41 فیصد سکول ٹیسٹ پاس نہ کرسکے،جبکہ تحصیل سٹی اورچک جھمرہ کا رزلٹ تسلی بخش رہا۔

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *