Saturday, 22 Feb 2020

قائداعظم اکیڈمی کا ناقص نتائج دینے والے سکول اساتذہ کی ٹریننگ کا پلان۔

محکمہ تعلیم فیصل آباد نےماضی میں ناقص امتحانی نتائج دینےوالے سکول اساتذہ کی ٹریننگ کا فیصلہ کیا تھا۔اس مقصدکیلئے قائداعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ نے ماسٹرٹرینرز کی سیلیکشن کیلئےانٹرویوز شروع کردیئے۔قائداعظم اکیڈمی سمن آباد میں سائنس،ریاضی اور انگلش میں ایکسپرٹ ٹیچرز کےانٹرویوز لئےگئے۔ انٹرویوکمیٹی میں سی ای او ایجوکیشن علی احمد سیان،ریجنل پروگرام مینجر ڈاکٹرعبدالحفیظ، پرنسپل اور ماہرمضمون شامل ہیں۔انٹرویوز کی بنیاد پرایم فل اور ٹریننگ میں تجربہ کےحامل امیدواروں کی بطورماسٹرٹرینرسیلیکشن ہوگی۔ منتخب امیدواروں کوماسٹرٹرینر کی محکمانہ تربیت بھی دی جائیگی۔ جسکےبعد ماسٹرٹرینرزمختلف اضلاع میں اساتذہ کوسائنس، میتھ اور انگلش کی تربیت دیںگے۔

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *