Tuesday, 12 Nov 2019

محکمہ تعلیم فیصل آباد نے پانچ اگست سے ہفتہ صفائی اور شجرکاری منانے کا اعلان کردیا۔

سرکاری سکولوں کو سرسبز و شاداب بنانے کے ساتھ ساتھ صفائی ستھرائی کا پلان بھی تیار کرلیا گیا۔ محکمہ تعلیم فیصل آباد نے ضلع بھر کے سرکاری سکولوں میں پانچ اگست سے ہفتہ صفائی اور شجرکاری منانے کا اعلان کردیا۔ اس دوران سکول سربراہان اپنے تعلیمی اداروں میں عمارتوں اور احاطوں کی صفائی کا بندوبست کریں گے۔ کوڑا کرکٹ کے خاتمے، گھاس کی کانٹ چھانٹ کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔شجرخاری مہم کے سلسلہ میں سکول سربراہان کو زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کا بھی پابند بنایا گیا ہے۔ سکول سربراہان کو تمام سرگرمیوں کی تصاویر پر مشتمل رپورٹ بھی سی ای او ایجوکیشن آفس جمع کروانا ہوگی۔

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *