Wednesday, 20 Nov 2019

محکمہ تعلیم فیصل آباد کےزیر اہتمام ٹیکنیکل ہائی سکول پیپلز کالونی میں شجرکاری مہم شروع۔

محکمہ تعلیم فیصل آباد نے کلین اینڈ گرین مہم شروع کردی، جس کے تحت سکولوں میں زیادہ سے زیادہ شجرکاری کرتے ہوئے سکولوں کو گرین بنایا جائے گا، ایم پی اے لطیف نذر اور ڈپٹی کمشنر طارق خان نیازی نے گورنمنٹ ٹیکنیکل ہائی سکول میں شجرکاری آگاہی واک کی قیادت کی اور گراؤنڈ میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا،ان کا کہنا تھا کہ زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر ہر سال گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت کو کم کیا جاسکتا ہے،، سی ای او ایجوکیشن علی احمد سیان کا کہنا تھا کہ ہر سکول میں 500 پودے لگائے جائیں گے تاکہ سرسبز پاکستان میں اپنا حصہ ڈالا جاسکے، مہمانوں نے پرنسپل میاں رؤف، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سردار ساجد، مہر امام، محمد رؤف و دیگر اساتذہ کے ہمراہ پودے بھی لگائے۔

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *