Saturday, 22 Feb 2020

محکمہ تعلیم فیصل آباد ہشتم امتحانات میں سیکریسی برقرار رکھنے میں ناکام۔

پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کی طرف سے امتحانی سنٹرز پر دفعہ 144 کا نفاذ اور موبائل فون کے استعمال پر پابندی کے باوجود پیپر آئوٹ ہونے لگے۔ فیصل آبادسمیت صوبہ بھر میں آج 11 بجے اسلامیات کا پیپر شروع ہونا تھا لیکن پیپر پہلے ہی آئوٹ ہوگیا اوت 10 بجے سے ہی سوالیہ پیپر کی کاپیاں سوشل میڈیا پر دستیاب ہوگئی۔ محکمہ تعلیم ہشتم امتحانات میں سیکریسی برقرار رکھنے میں ناکام نظر آیا۔ کیونکہ اس سے پہلے ریاضی کا پیپر لیک ہونے کی بھی نشاندہی کی گئی جس پر فیصل آباد کے ایک نگران ٹیچر، سپرنٹنڈنٹ اور ریذیڈنٹ انسپکٹر کو معطل کیا جاچکا ہے۔ سی ای او ایجوکیشن علی احمد سیان کہتے ہیں فیصل آباد میں ساڑھے 10 بجے کے بعد پیپر امتحانی سنٹرز پر پہنچائے گئے اس لئے یہ پیپر فیصل آباد کی بجائے کسی اور ضلع سے لیک ہوتے ہوئے سوشل میڈیا کی پر شیئر ہورہا ہے۔ ریاضی کا پیپر آؤٹ کرنے پر تین اساتذہ کو معطل کیا جاچکا ہے۔

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *