Tuesday, 12 Nov 2019

محکمہ تعلیم نے تحصیل ایجوکیشن اتھارٹیز کا منصوبہ تیار کرلیا۔

حکومت نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 کی منظوری دیتے ہوئے شعبہ تعلیم کو بلدیات کے حوالے کرنے کا پلان بنا لیا، محکمہ تعلیم نے نئے ایکٹ کے تحت تحصیل ایجوکیشن اتھارٹیز کا سیٹ اپ تیار کرلیا، جس کی باقاعدہ منظوری کے بعد اسے نافذ کردیا جائے گا، تحصیل ایجوکیشن اتھارٹیز میں اساتذہ کی بھرتیوں سے لے کر سکول کے انتظامی معاملات تک تمام تر ذمہ داریاں تحصیل سطح پر تعینات افسران کے اختیار میں ہوں گی، تحصیل سطح پر چیف ایجوکیشن آپریٹنگ آفیسر محکمہ تعلیم کا سربراہ ہوگا،جبکہ ایجوکیشن آپریٹنگ آفیسر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اس کی معاونت کریں گے، جبکہ حکومتی افسران اور بلدیاتی نمائندگان پر مشتمل ایک کمیٹی بھی تحصیل ایجوکیشن اتھارٹی کا حصہ ہوگی، اساتذہ تنظیموں نے بلدیاتی ایکٹ کے خلاف احتجاج کا پلان بھی بنا لیا ہے جبکہ 8 اگست کو اس نظام کے خلاف احتجاج کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *