Saturday, 14 Dec 2019

نجی ایلیٹ سکولوں نے فیسوں کے نئے شیڈول پر عمل درآمد سے انکار کر دیا۔

محکمہ تعلیم فیصل آباد نے ایلیٹ نجی سکولوں کی فیسوں کو ری شیڈول کرکے کم تو کردیا لیکن فیسوں کے نئے شیڈول پر عملدرآمد نہ ہوسکا۔ ایلیٹ سکووں کی طرف سے والدین سے مسلسل اضافہ شدہ فیسیں وصول کرنے کا عمل جاری ہے۔ محکمہ تعلیم فیصل آباد کی طرف سے فکس کی گئیں کم فیسوں کا شیڈول بھی نجی سکولوں نے مین گیٹ پر آویزاں کرنے کی زحمت تک نہ کی۔ سپریم کورٹ نے ایلیٹ سکولوں کی فیسوں کو 2017 کے مطابق فکس کرنے کا حکم دیا تھا جس پر محکمہ تعلیم فیصل آباد نے ایلیٹ نجی سکولوں کی فیسوں کو ری شیڈول کرکے کم کیا تھا۔ لیکن محکمہ تعلیم کے فیسوں کے نئے شیڈول پر عملدرآمد نہ ہونے کی شکایات سامنے آئیں۔ جس کے مطابق ایلیٹ سکووں کی طرف سے والدین سے مسلسل اضافہ شدہ فیسیں وصول کرنے کا عمل جاری ہے۔ محکمہ تعلیم کی ہدایت کے باجود فکس کی گئی کم فیسوں کا شیڈول بھی نجی سکولوں نے مین گیٹ پر آویزاں کرنے کی زحمت تک نہ کی۔ اس حوالہ سے سی ای او ایجوکیشن علی احمد سیان نے بتایا کہ سکولز کا سروے کروا رہے ہیں، فیسین کم نہ کرنے والے سکولز کی نشاندہی کریں گے۔ فیسیں کم نہ کرنے پر سکولز کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔ والدین نے محکمہ تعلیم سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ری شیڈول کی گئی فیسوں پر عملدرآمد کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *