Tuesday, 12 Nov 2019

وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرنے پر معروف گلوکار سے مائیک کس نے چھینا ۔۔۔۔۔۔؟

ذرائع کے مطابق نصرت فتح علی خان آڈیٹوریم میں نوجوانوں کے سوشل میڈیا گروپ کی جانب سے یوتھ کنونشن میں معروف گلوکار اور پاکستان برابری پارٹی کے چیئرمین جواد احمد نے عمران خان پر تنقید کی تو پی ٹی آئی کے رہنما سردار ندیم صادق ڈوگر کے بھائی چیئرمین یوتھ پارلیمنٹ ڈاکٹر بابر ڈوگر نے ان سے مایئک چھین لیا جبکہ ڈاکٹر بابر ڈوگر کی طرف سے عمران خان کے حق میں نعرے بازی بھی کی گئی اس صورت حال میں پی ٹی آئی کے سپورٹر بھی بابر ڈوگر کے ساتھ مل گئے اور نعرے بازی بھی کی ۔ اس واقع کے حوالے سے ڈاکٹر بابر ڈوگر کا کہنا تھا کہ جواد احمد کی طرف سےعمران خان کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے گئے ہیں ، پاکستان کے وزیر اعظم کے بارے میں کوئی غلط بات برداشت نہیں کی جائے گی ۔ اس موقع پر تقریب کی انتظامیہ کی طرف سے ہنگامہ آرائی روکنے کے لئے بیچ بچاو کروایا گیا ۔ اس موقع پر آر پی او فیصل آباد غلام محمود ڈوگر سمیت مختلف کالج اور یونیورسٹیز کے طالب علموں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *