Tuesday, 12 Nov 2019

چھٹیوں کے دوران سکولوں کو بہتر بنانے کے ٹاسک پر کتنا عملدرآمد ہوسکا، محکمہ تعلیم نے رپورٹ طلب کر لی۔

سکولوں میں چھٹیوں کے دوران کیا کیا بہتری لائی گئی۔ نان سیلری بجٹ کو کہاں کہاں استعمال کیا گیا۔ سی ای او ایجوکیشن فیصل آباد علی احمد سیان نے سکول سربراہان سے نان سیلری بجٹ کے استعمال سے متعلق رپورٹ مانگ لی۔ بچوں کی تعداد کے تناسب سے پینے کے صاف پانی ، فرنیچر اور ٹائلٹ بلاکس کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی تھی۔ چاردیواری کی مرمت اور سکیورٹی اقدامات مکمل ہونے کا سرٹیفکیٹ جمع کروانے کی ہدایت بھی کی گئی تھی۔ سکول سربراہان کو تمام احکامات پر 9 اگست تک عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دے دیا گیا۔ سکول کھلنے کے بعد کمی کوتائی پائی گئی تو سکول سربراہ کے خلاف محکمانہ کارروئی کی جائے گی۔

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *