Saturday, 14 Dec 2019

ڈی پی آئی سیکنڈری ایجوکیشن پنجاب نے ڈی اوز سیکنڈری ایجوکیشن کو لاہور طلب کرلیا۔

سرکاری سکولوں میں اساتذہ اور سکول سربراہان کی خالی آسامیوں سمیت دیگر مسائل کی نشاندہی اور ضلعی محکمہ تعلیم کی کارکردگی جانچنے کیلئے ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن سیکنڈری ایجوکیشن پنجاب متحرک ہوگئے۔ ڈی پی آئی سیکنڈری ایجوکیشن پنجاب نے ڈی اوز سیکنڈری ایجوکیشن کو 9 دسمبر کو لاہور طلب کرلیا۔ اس دوران میٹنگ میں تمام اضلاع کی تعلیمی پرفارمنس کا جائزہ لیا جائے گا۔ ڈی اوز سیکنڈری ایجوکیشن سے سرکاری سکولوں میں سربراہان ، سبجیکٹ سپیشلسٹ کی خالی آسامیوں کی رپورٹ طلب کی گئی ہے۔ محکمانہ انکوائری کی ماہانہ رپورٹ، پینڈنگ پروموشن کیسز کی معلومات بھی جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ ضلعی سطح پر تعلیمی مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے ان کے حل کیلئے تجاویز پر بات کی جاسکے۔

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *