Saturday, 14 Dec 2019

ڈی پی آئی پنجاب کا فیصل آباد کے کالج کا دورہ۔

ڈائریکٹر پبلک انسٹرکٹرکالجز پنجاب چوہدری محمد جہانگیر احمد نے گورنمنٹ میونسپل ڈگری کالج کا دورہ کیا۔ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر محمد عالم بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈی پی آئی کالجز پنجاب نے پرنسپل آفس، ڈینگی ڈیسک اور کلاس رومز کا دورہ کیا اور طلبا و طالبات سے سلیبس کے بارے میں سوال جواب کئے۔ انہوں نے اساتذہ کے رویے اور کالج کے ماحول کے بارے میں بھی دریافت کیا اور کالج کے بہترین نظم و ضبط اور پڑھائی کے اعلی معیار کی تعریف کرتے ہوئے پرنسپل پروفیسر ظہور احمد بھٹی،سٹاف سیکرٹری پروفیسر محمد جعفر قمر سیالوی، انچارج سٹوڈینٹس افیئرز پروفیسر خالد حسن انچارچ سیکورٹی پروفیسر ناصر جاوید جپہ، انچارج بی ایس پروگرام پروفیسر،رانا عتیق الرحمن،پروفیسر غلام محمد، کنٹرولر امتحانات پروفیسر سید منور سلطان کی کارکردگی کو سراہا۔انہوں نے صفائی کے اعلی معیار کو برقرار رکھنے اور طالب علموں کو انسداد ڈینگی کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں کا احساس اجاگر رکھنے کے علاوہ شجرکاری مہم میں بھی بھرپور شرکت کرنے پر زور دیا۔

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *