Saturday, 22 Feb 2020

کبڈی ورلڈ کپ میں اساتذہ نے انوکھا کام کر دیا۔۔۔۔

میچ دیکھنے کیلئے مختلف سرکاری سکولوں سے اساتذہ اور طلبہ بھی سٹیڈیم میں آئے۔ اس دوران اساتذہ نے کمپیوٹر ٹیچرز ایسوسی ایشن کی طرف سے احتجاجی بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر ایس ایس ای اساتذہ کو پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے مستقل کرنے کی مذمت کی گئی۔ اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ اساتذہ کو بغیر کسی ٹیسٹ کے ڈائریکٹ مستقل کیا جائے کیونکہ یہ تمام اساتذہ این ٹی ایس ٹیسٹ کلیئر کرنے کے بعد ہی بھرتی ہوئے تھے اب کئی سال سے بطور ٹیچر ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔ پرائمری اور ایلیمنٹری ٹیچرز کی طرح سیکنڈری سکول ایجوکیٹرز کو بھی بغیر کسی ٹیسٹ کے مستقل کیا جائے۔

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *