Saturday, 14 Dec 2019

گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد میں پوسٹر مقابلوں کا اہتمام۔

گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد میں شعبہ انگریزی کے زیراہتمام انگریزی ادب کو عام فہم انداز میں پیش کرنے کیلئے پوسٹر مقابلے کروائے گئے اور طالبات کے انگریزی ادب پر بنائے گئے پوسٹرز کو نمائش میں پیش کیا۔ طالبات نے انگریزی کے جدید شعراء کے خیالات کو پوسٹرز میں ظاہر کیا۔ وائس چانسلر ڈاکٹر روبینہ فاروق نے پوسٹر نمائش کا وزٹ کیا اور طالبات کے کام کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبات نے شاندار انداز میں اپنے پیغامات کو پیش کیا ہے۔ انچارج شعبہ انگریزی راحت افزاء ، عمارہ جاوید، سعدیہ وحید، شکیلہ امیر و دیگر اساتذہ نے بھی وزٹ کیا۔ اور طالبات کی کاوشوں کو سراہا۔

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *