Tuesday, 12 Nov 2019
Category: News

جی سی ویمن یونیورسٹی میں انتظامی عہدوں پر تبدیلیاں۔

جی سی ویمن یونیورسٹی کے کنٹرولر امتحانات کی خالی سیٹ پر عارضی تعیناتی کردی گئی۔ وائس چانسلر ڈاکٹر روبینہ فاروق نے ایڈیشنل کنٹرولر رضوانہ تنویر رندھاوا کو کنٹرولر امتحانات کا اضافی چارج سونپ دیا۔ رضوانہ تنویر رندھاوا کو چھ ماہ کیلئے کنٹرولر امتحانات کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ فیکلٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی […]

Continue Reading

سیکرٹری سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے ڈپٹی ڈی اوز کے ٹرانسفر آرڈر جاری کردیئے۔

سیکرٹری سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے ڈپٹی ڈی اوز کے ٹرانسفر آرڈر جاری کردیئے۔ فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ میں تعینات ڈپٹی ڈی او ایجوکیشن محمد عارف کا لاہور تبادلہ کردیا گیا۔ محمد عارف کو لاہور کی تحصیل شالیمار میں ڈپٹی ڈی او ایجوکیشن کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ جبکہ شالیمار لاہور میں تعینات […]

Continue Reading

محکمہ تعلیم فیصل آباد نے پانچ اگست سے ہفتہ صفائی اور شجرکاری منانے کا اعلان کردیا۔

سرکاری سکولوں کو سرسبز و شاداب بنانے کے ساتھ ساتھ صفائی ستھرائی کا پلان بھی تیار کرلیا گیا۔ محکمہ تعلیم فیصل آباد نے ضلع بھر کے سرکاری سکولوں میں پانچ اگست سے ہفتہ صفائی اور شجرکاری منانے کا اعلان کردیا۔ اس دوران سکول سربراہان اپنے تعلیمی اداروں میں عمارتوں اور احاطوں کی صفائی کا بندوبست […]

Continue Reading

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد نے تمام شعبہ جات کے داخلوں میں سپورٹس کوٹہ ختم کردیا۔

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں اب سپورٹس کوٹے پر کوئی داخلہ نہیں ہوگا۔ سپورٹس کوٹے کی آرڑ میں سفارشی داخلوں کا سلسلہ روکنے کیلئے یونیورسٹی انتظامیہ نے تمام شعبہ جات سے سپورٹس کوٹہ ہی ختم کردیا۔ یونیورسٹی کی طرف سے داخلوں میں شفافیت لانے کیلئے سپورٹس کوٹہ ختم کیا گیا ہے لیکن کالجز میں سپورٹس […]

Continue Reading

چھٹیوں کے دوران سکولوں کو بہتر بنانے کے ٹاسک پر کتنا عملدرآمد ہوسکا، محکمہ تعلیم نے رپورٹ طلب کر لی۔

سکولوں میں چھٹیوں کے دوران کیا کیا بہتری لائی گئی۔ نان سیلری بجٹ کو کہاں کہاں استعمال کیا گیا۔ سی ای او ایجوکیشن فیصل آباد علی احمد سیان نے سکول سربراہان سے نان سیلری بجٹ کے استعمال سے متعلق رپورٹ مانگ لی۔ بچوں کی تعداد کے تناسب سے پینے کے صاف پانی ، فرنیچر اور […]

Continue Reading

محکمہ تعلیم نے تحصیل ایجوکیشن اتھارٹیز کا منصوبہ تیار کرلیا۔

حکومت نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 کی منظوری دیتے ہوئے شعبہ تعلیم کو بلدیات کے حوالے کرنے کا پلان بنا لیا، محکمہ تعلیم نے نئے ایکٹ کے تحت تحصیل ایجوکیشن اتھارٹیز کا سیٹ اپ تیار کرلیا، جس کی باقاعدہ منظوری کے بعد اسے نافذ کردیا جائے گا، تحصیل ایجوکیشن اتھارٹیز میں اساتذہ کی بھرتیوں سے […]

Continue Reading

محکمہ تعلیم فیصل آباد کےزیر اہتمام ٹیکنیکل ہائی سکول پیپلز کالونی میں شجرکاری مہم شروع۔

محکمہ تعلیم فیصل آباد نے کلین اینڈ گرین مہم شروع کردی، جس کے تحت سکولوں میں زیادہ سے زیادہ شجرکاری کرتے ہوئے سکولوں کو گرین بنایا جائے گا، ایم پی اے لطیف نذر اور ڈپٹی کمشنر طارق خان نیازی نے گورنمنٹ ٹیکنیکل ہائی سکول میں شجرکاری آگاہی واک کی قیادت کی اور گراؤنڈ میں پودا […]

Continue Reading

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں اخوت کے بانی ڈاکٹر امجد ثاقب کی کتاب مولو مصلی کی تقریب رونمائی۔

اخوت کے بانی ڈاکٹر محمد امجد ثاقب کی معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کی حقیقی کہانیوں پر مشتمل کتاب مولو مصلی کی تقریب رونمائی زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے سنٹر فار ایڈوانسڈ سٹڈیز میں منعقد ہوئی۔۔ ڈاکٹر محمد امجد ثاقب کا کہنا تھا کہ ہمارے ارد گرد پسے ہوئے لوگ موجود ہیں جنہیں ہم نظرانداز […]

Continue Reading

فیصل آباد کے 275 سکول لٹریسی ٹیسٹ میں مطلوبہ ٹارگٹ حاصل نہ کرسکے۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفس کی رپورٹ کےمطابق فیصل آباد کے 275 سرکاری سکولوں نےتیسری جماعت کےلٹریسی ٹیسٹ میں انتہائی ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ڈی او ایلیمنٹری فی میل رضیہ تبسم نےناقص نتائج دینےوالےسکول سربراہان کوشوکازنوٹسز جاری کرتےہوئےمعیارتعلیم بہتربنانےکی ہدایت کی ہے۔سرکاری سکولوں میں معیارتعلیم جانچنےکیلئےتیسری جماعت کےبچوں سے اردو، انگلش اور ریاضی کا ٹیسٹ لیاگیا، […]

Continue Reading

محکمہ تعلیم فیصل آباد کےسرونٹ کوارٹرز پر اساتذہ اور کلیریکل سٹاف قابض۔

محکمہ تعلیم نےسرکاری ہائی سکولوں اوردفاترمیں گارڈزسمیت درجہ چہارم ملازمین کو رہائش فراہم کرنےکیلئےسرونٹ کوارٹرز بنائےتھے، لیکن اکثررہائش گاہوں میں اساتذہ اور کلیریکل سٹاف نے قبضے جما رکھے ہیں۔درجہ چہارم ملازین نے احتجاج ریکارڈ کرواتےہوئے سی ای اوایجوکیشن فیصل آباد علی احمد سیان کو درخواست جمع کروا دی۔ جس میں موقف اختیار کیا ہےکہ محکمہ […]

Continue Reading